تحریک انصاف؛ ضلع جنوبی میں پیپلزپارٹی، غربی میں ایک کیو ایم سے اتحاد
تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ضلع غربی کراچی کے چیئرمین کے الیکشن میں
تحریک انصاف نے کراچی اتحاد کا حصہ ہونے کےباوجود ایم کیو ایم سے خفیہ
اتحاد کر لیا. یہاں اپوزیشن کو اکثریت حاصل تھی مگر تحریک انصاف کے 4
ممبران نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دے کر چیئرمین بنوایا اور بدلے
میں ضلعی وائس چیئرمین شپ حاصل کر لی. اور یہ اتحاد عین اس وقت ہوا ہے جب
الطاف حسین پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوا رہا ہے. اس وقت بھی تحریک انصاف
کے رہنما عمران اسماعیل کی وسیم اختر کے ساتھ ملاقات جاری ہے جس کا عمران
اسماعیل نے خود اعتراف کیا ہے اور کہا کہ ملاقات پارٹی رہنما کی حیثیت سے
نہیں کی. مطلب چیچوکی ملیاں کے ماجھو لوہار کی حیثیت سے کی ہوگی۔ ایک اور
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع جنوبی میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے امیدوار
کی حمایت کی ہے۔
کوئی نعیم الحق کو تلاش کرے اور بتائے کہ یہ ہوتی ہے منافقت اور پیٹھ میں چھڑا گھونپنا،
No comments:
Post a Comment